مواد پر جائیں
تازہ ترین
تازہ ترین

ڈی جی آئی ایس پی آر کا مولانا فضل الرحمان کے بیان پر ردعمل

تحریر: muhammadaamiraa49@gmail.com پڑھنے کا وقت: 2 منٹ 0
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مولانا فضل الرحمان کے بیان پر ردعمل
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مولانا فضل الرحمان کے بیان پر ردعمل

ڈی جی آئی ایس پی آر کا مولانا فضل الرحمان کے بیان پر ردعمل-شہادت کا فلسفہ اور شہداء کی قربانیاں افواج پاکستان کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل نے مولانا فضل الرحمان کے شہداء سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہادت کا فلسفہ اور شہداء کی قربانیاں افواج پاکستان کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی افواج اور کارگل کے شہداء کے بارے میں توہین آمیز گفتگو سے بھارت کے بیانیے کو تقویت ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ کوئی ایسا مؤقف کیوں اختیار کرے گا۔

شہداء کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک فوج کے جوان ملک کے دفاع کے لیے اپنی سب سے قیمتی متاع، یعنی زندگی، قربان کرنے سے دریغ نہیں کرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کہنا کہ کوئی شخص محض تنخواہ کے لیے اپنی جان قربان کرتا ہے، ناقابل فہم بات ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے سوال اٹھایا کہ کیا کوئی شخص صرف تنخواہ کے لیے اپنی قیمتی جان قربان کرنے کے لیے تیار ہوگا؟ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستانی افواج ملک اور قوم کے دفاع کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتی ہیں۔

شیئر کریں:واٹس ایپایکسٹیلیگرام

اپنی رائے لکھیں