پیٹرول سستا،ڈیزل مہنگا،نئی قیمتوں کا اعلان ہوگیا-پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 63 جبکہ ڈیزل 31 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا-
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 63 پیسے فی لیٹر کمی کر دی ہے، جبکہ ڈیزل 31 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 390 روپے 23 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
دوسری جانب ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد نئی قیمت 396 روپے 96 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اطلاق فوری طور پر کردیا گیا ہے، جبکہ نئی قیمتیں 16 اکتوبر تک نافذ العمل رہیں گی۔





