نومیڈ گیمز میں پاکستانی دستے کی دھواں دار انٹری

پاکستانی دستے کی اسٹیڈیم آمد کے موقع پر شائقین نے بھی بھرپور انداز میں تالیاں بجا کر قومی کھلاڑیوں کا استقبال کیا۔

نومیڈ گیمز میں پاکستانی دستے کی دھواں دار انٹری-کرغزستان میں جاری چھٹے ورلڈ نومیڈ گیمز کی افتتاحی تقریب میں پاکستانی کھلاڑیوں کے دستے نے بھی شرکت کی

، جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے کھڑے ہوکر پاکستانی ایتھلیٹس کو خراج تحسین پیش کیا۔

پاکستانی دستے کی اسٹیڈیم آمد کے موقع پر شائقین نے بھی بھرپور انداز میں تالیاں بجا کر قومی کھلاڑیوں کا استقبال کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے اسٹیڈیم پہنچے تو کرغزستان کے صدر نے ان کا استقبال کیا۔ تقریب میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان پہنچنے والے مختلف ممالک کے سربراہان اور اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

ورلڈ نومیڈ گیمز میں پاکستان کے کھلاڑی مختلف روایتی کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔ یہ عالمی مقابلہ وسطی ایشیا اور دیگر خطوں کے روایتی و ثقافتی کھیلوں کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے منعقد کیا جاتا ہے۔

اعلامیے کے مطابق چھٹے ورلڈ نومیڈ گیمز 31 اگست سے 6 ستمبر 2026 تک کرغزستان میں جاری رہیں گے، جن میں مختلف ممالک کے کھلاڑی متعدد روایتی کھیلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

پاکستانی دستے کی شرکت کو ملک کے لیے باعثِ فخر قرار دیا جارہا ہے، جبکہ افتتاحی تقریب میں وزیراعظم کی جانب سے کھڑے ہوکر کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے مناظر بھی توجہ کا مرکز بن گئے۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

😠
سخت نا پسند
0 Votes
😑
بہتر ہو سکتی تھی
0 Votes
😉
ٹھیک ہے
0 Votes
🙂
اچھی ہے
0 Votes
👍
بہت اچھی ہے
0 Votes