افغان خارجی عبید اللہ تین ساتھیوں سمیت کرم آپریشن میں ہلاک

افغان خارجی عبید اللہ تین ساتھیوں سمیت کرم آپریشن میں ہلاک-یہ کارروائی 8 ستمبر 2026 کو کرم ڈسٹرکٹ میں دہشت گرد عناصر کے خلاف کی گئی

افغان خارجی عبید اللہ تین ساتھیوں سمیت کرم آپریشن میں ہلاک-سکیورٹی فورسز نے ضلع کرم میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائی 8 ستمبر 2026 کو کرم ڈسٹرکٹ میں دہشت گرد عناصر کے خلاف کی گئی، جس میں افغان شہری عبید اللہ سعد سمیت 4 دہشت گرد مارے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عبید اللہ سعد ولد غلام غوث صالحی افغانستان کے صوبہ لوگر کے علاقے شاہی قلعہ کا رہائشی تھا اور کالعدم فتنہ الخوارج سے وابستہ تھا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق وہ پاکستان میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث رہا تھا۔

سکیورٹی فورسز نے افغانستان سے دراندازی کرنے والے دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملک میں امن و امان برقرار رکھنے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے دہشت گرد عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

😠
سخت نا پسند
0 Votes
😑
بہتر ہو سکتی تھی
0 Votes
😉
ٹھیک ہے
0 Votes
🙂
اچھی ہے
0 Votes
👍
بہت اچھی ہے
0 Votes