عید میلادالنبی ﷺ کی ممکنہ تاریخ،یو اے ای میں 28 اگست کو عام تعطیل کا اعلان
عید میلادالنبی ﷺ کی ممکنہ تاریخ،یو اے ای میں 28 اگست کو عام تعطیل کا اعلان-متحدہ عرب امارات میں عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر سرکاری تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے، جبکہ پاکستان میں ربیع الاول کے آغاز کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے چاند کی رویت سے متعلق پیش گوئی جاری کی ہے۔
یو اے ای کے سرکاری میڈیا آفس کے مطابق نبی کریم حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت کے موقع پر جمعہ 28 اگست 2026 کو سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کے لیے عام تعطیل ہوگی۔
اعلان کے مطابق ایسے ملازمین جن کی ہفتہ اور اتوار کو ہفتہ وار تعطیلات ہوتی ہیں، انہیں 28 اگست سے 30 اگست تک مسلسل تین روز کی چھٹی میسر آئے گی۔
دوسری جانب پاکستان میں محکمہ موسمیات نے ربیع الاول 1448 ہجری کے چاند کی رویت کے حوالے سے پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یکم ربیع الاول 15 اگست 2026 بروز ہفتہ ہونے کا امکان ہے۔
عید میلادالنبی ﷺ کی حتمی تاریخ کا تعین چاند کی باقاعدہ رویت اور متعلقہ حکام کے اعلان کے بعد ہوگا۔
یو اے ای میں تعطیل کے اعلان کے بعد عید میلادالنبی ﷺ کے حوالے سے سرکاری و نجی اداروں میں تیاریاں بھی متوقع ہیں۔
