آئی جی پنجاب عبدالکریم نے 3 افسران کے تقرر و تبادلے کردیئے
آئی جی پنجاب عبدالکریم نے 3 افسران کے تقرر و تبادلے کردیئے-آئی جی پنجاب عبدالکریم کی جانب سے پولیس افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں، جن کے تحت تین افسران کو نئی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔
جاری احکامات کے مطابق ڈی پی او لودھراں کیپٹن (ر) علی بن طارق کو تبدیل کرکے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک مقرر کردیا گیا ہے۔
اسی طرح سردار موارہان خان کو ڈی پی او اٹک کے عہدے سے ہٹا کر ڈپٹی ڈائریکٹر مانیٹرنگ ایلیٹ پنجاب لاہور تعینات کردیا گیا ہے۔
احکامات کے تحت ایس پی بینش فاطمہ کو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لودھراں کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق افسران کو نئی تعیناتیوں پر فوری طور پر ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
