لارڈز کے تاریخی میدان پر محمد عباس کا شاندار اعزاز

محمد عباس نے 22 اوورز کرائے، جن میں 3 میڈن اوورز بھی شامل تھے۔ انہوں نے 57 رنز دے کر انگلینڈ کے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

لارڈز کے تاریخی میدان پر محمد عباس کا شاندار اعزاز-پاکستان کے تجربہ کار فاسٹ بولر محمد عباس نے لارڈز کے تاریخی میدان میں شاندار بولنگ کرتے ہوئے منفرد اعزاز حاصل کرلیا۔

انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں محمد عباس نے 22 اوورز کرائے، جن میں 3 میڈن اوورز بھی شامل تھے۔ انہوں نے 57 رنز دے کر انگلینڈ کے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

36 سالہ محمد عباس کا یہ کیریئر کا 32واں ٹیسٹ میچ ہے۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں اب تک 57 اننگز میں 8 مرتبہ ایک اننگز میں پانچ یا اس سے زیادہ وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

محمد عباس نے اپریل 2017 میں کنگسٹن، جمیکا میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔ وہ اب تک ٹیسٹ کرکٹ میں 128 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

لارڈز کے میدان پر یہ محمد عباس کی پہلی پانچ وکٹوں کی اننگز ہے۔ اس شاندار کارکردگی کے ساتھ وہ لارڈز میں ایک اننگز کے دوران پانچ وکٹیں لینے والے پاکستان کے ساتویں بولر بھی بن گئے ہیں۔

لارڈز میں یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی بولر خان محمد تھے، جنہوں نے جون 1954 میں انگلینڈ کے خلاف 61 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

اس کے بعد مدثر نذر نے 1982 میں 32 رنز کے عوض 6 وکٹیں، وقار یونس نے 1992 میں 91 رنز دے کر 5 وکٹیں، مشتاق احمد نے 1996 میں 57 رنز کے بدلے 5 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کے لیے محمد عامر نے 2010 میں لارڈز میں 84 رنز دے کر 6 وکٹیں جبکہ یاسر شاہ نے 2016 میں 72 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

محمد عباس کی موجودہ کارکردگی نے لارڈز کے تاریخی میدان پر پاکستانی بولرز کی شاندار روایات میں ایک اور یادگار باب کا اضافہ کردیا ہے۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

😠
سخت نا پسند
0 Votes
😑
بہتر ہو سکتی تھی
0 Votes
😉
ٹھیک ہے
0 Votes
🙂
اچھی ہے
0 Votes
👍
بہت اچھی ہے
0 Votes