ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨280.25 🇪🇺 یورو ₨321.39 🇬🇧 پاؤنڈ ₨370.73 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.73 🇦🇪 درہم ₨76.31 🇨🇳 چینی یوان ₨41.28

معروف امریکی اداکار نے اسلام قبول کر لیا

👁️ 4 مرتبہ پڑھا گیا
معروف امریکی اداکار نے اسلام قبول کر لیا

معروف امریکی اداکار نے اسلام قبول کر لیا-ہالی ووڈ کی مقبول ٹی وی سیریز “بریکننگ بیڈ” میں کردار گس فرنگ کی وجہ سے عالمی شہرت حاصل کرنے والے امریکی اداکار جیانکارلو ایسپوزیٹو کے بارے میں اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ انہوں نے اسلام قبول کر لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ سعودی عرب میں ان کی موجودگی کے دوران پیش آیا، جہاں وہ ایک فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں موجود تھے۔ بتایا گیا ہے کہ اس دوران انہوں نے مقامی ماحول اور مسلمانوں کے ساتھ تعلقات سے متاثر ہو کر اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ترکی آل الشیخ نے بھی اس بات کا ذکر کیا کہ اداکار نے شوٹنگ کے دوران ایک مسجد میں دیگر ٹیم ممبران کے ساتھ نماز ادا کی۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی زیر گردش ہے جس میں انہیں مسجد میں موجود دیکھا جا سکتا ہے۔

رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اداکار سعودی عرب میں فلم “سیون ڈوگز” کی شوٹنگ میں مصروف تھے اور ان کا یہ فیصلہ وہاں کے مثبت تجربات کے دوران سامنے آیا۔

یہ خبر مختلف میڈیا ذرائع اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے زیر بحث ہے، تاہم اس حوالے سے باضابطہ اور مکمل تصدیق شدہ تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔