ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨280.25 🇪🇺 یورو ₨321.39 🇬🇧 پاؤنڈ ₨370.73 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.73 🇦🇪 درہم ₨76.31 🇨🇳 چینی یوان ₨41.28

قطر دھماکے سے54افراد زخمی،18لاپتا

👁️ 1 مرتبہ پڑھا گیا
قطر دھماکے سے54افراد زخمی،18لاپتا

قطر دھماکے سے54افراد زخمی،18لاپتا ہوگئے۔قطر کے اہم ایل این جی پروسیسنگ مرکز راس لفان انڈسٹریل سٹی میں دھماکے کے نتیجے میں 54 افراد زخمی جبکہ 18 افراد لاپتا ہو گئے ہیں۔

قطری حکام کے مطابق راس لفان انڈسٹریل سٹی میں پیش آنے والا واقعہ ایک تکنیکی حادثے کے باعث پیش آیا، جس کے بعد اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ واقعے کے فوراً بعد ریسکیو اور ایمرجنسی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور کچھ ہی دیر میں آگ پر قابو پا لیا گیا۔

قطر کی وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ لاپتا افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے۔ حکام نے واضح کیا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق کسی بڑے پیمانے پر گیس کے اخراج یا عوامی سطح پر خطرناک صورتحال پیدا ہونے کے شواہد نہیں ملے۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کی زور دار آواز دور دراز علاقوں، حتیٰ کہ دارالحکومت دوحہ تک بھی سنی گئی، جس سے شہریوں میں تشویش پھیل گئی۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔