آسمانی بجلی نے تین بچوں کی جان لے لی-خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں آسمانی بجلی گرنے سے افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے جس میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ تھانہ کلایا کے علاقے میروبک میں اس وقت پیش آیا جب چند افراد قبر کھودنے میں مصروف تھے کہ اچانک آسمانی بجلی گر گئی۔ بجلی گرنے کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ دیگر افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ زخمیوں میں سے 4 افراد کی حالت کے بارے میں ابتدائی معلومات کے مطابق علاج جاری ہے۔
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ مقامی افراد بڑی تعداد میں جائے وقوعہ پر جمع ہو گئے۔