ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.54 🇪🇺 یورو ₨321.79 🇬🇧 پاؤنڈ ₨372.30 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.28 🇦🇪 درہم ₨75.85 🇨🇳 چینی یوان ₨41.12

ایران معاہدہ امریکا کی فتح ہے،ٹرمپ نے تہران کو مجبور کیا،جے ڈی وینس

👁️ 2 مرتبہ پڑھا گیا
ایران معاہدہ امریکا کی فتح ہے،ٹرمپ نے تہران کو مجبور کیا،جے ڈی وینس

ایران معاہدہ امریکا کی فتح ہے-امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کو امریکا اور امریکی عوام کے لیے ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس پیش رفت سے خطے میں استحکام اور سلامتی کے امکانات بڑھیں گے۔

ایک بیان میں جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ ایران آبنائے ہرمز میں معاہدے کی شرائط پر عمل کر رہا ہے اور گزشتہ دو روز کے دوران وہاں کسی بحری جہاز کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔ ان کے مطابق حالیہ دنوں میں لاکھوں بیرل تیل لے جانے والے جہاز محفوظ طریقے سے آبنائے ہرمز سے گزرے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ حالیہ پیش رفت کے نتیجے میں ایران کی جوہری ہتھیار بنانے کی صلاحیت کو نقصان پہنچا ہے جبکہ اس کے بیلسٹک میزائل پروگرام کو بھی دھچکا لگا ہے۔

امریکی نائب صدر کے مطابق معاہدے کے تحت ایران ایسے ہتھیاروں یا میزائلوں کی تیاری سے گریز کرے گا جو عالمی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ معاہدے پر عمل درآمد کے لیے مقررہ مدت کا آغاز ہو چکا ہے۔

جے ڈی وینس نے کہا کہ اگر ایران مثبت طرزِ عمل اختیار کرتا ہے تو اسے مختلف شعبوں میں فوائد حاصل ہو سکتے ہیں، جبکہ پابندیوں میں نرمی کا انحصار بھی اس کی عملی کارکردگی پر ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے مشرق وسطیٰ کے ممالک کے ساتھ تعلقات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ خطے کے دیگر فریق بھی معاہدے کا احترام کریں گے اور کشیدگی میں کمی کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔ جے ڈی وینس نے بعض ذرائع ابلاغ کی جانب سے معاہدے کی بعض شقوں کی تشریح پر بھی تحفظات کا اظہار کیا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔