ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.54 🇪🇺 یورو ₨321.79 🇬🇧 پاؤنڈ ₨372.30 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.28 🇦🇪 درہم ₨75.85 🇨🇳 چینی یوان ₨41.12

فیلڈ مارشل سے گھانا کے چیف آف ڈیفنس سٹاف کی ملاقات

👁️ 1 مرتبہ پڑھا گیا
فیلڈ مارشل سے گھانا کے چیف آف ڈیفنس سٹاف کی ملاقات

فیلڈ مارشل سے گھانا کے چیف آف ڈیفنس سٹاف کی ملاقات- فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جمہوریہ گھانا کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ولیم اگیاپونگ نے جنرل ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور گھانا کے درمیان فوجی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور دفاعی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں ممالک نے مشترکہ تربیت، انسدادِ دہشت گردی اور دفاعی پیداوار کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو آمد پر گھانا کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کو پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

ملاقات کے دوران لیفٹیننٹ جنرل ولیم اگیاپونگ نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے علاقائی استحکام کے لیے ان کے کردار کی تعریف کی۔

دریں اثنا، گھانا کے نیشنل سیکیورٹی کوآرڈینیٹر عبدالرزاق عثمان نے اسلام آباد میں نیول ہیڈکوارٹرز اور ایئر ہیڈکوارٹرز کے دورے بھی کیے۔ اس موقع پر انہوں نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ان ملاقاتوں میں بھی دفاعی تعاون، پیشہ ورانہ روابط اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ گھانا کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ولیم اگیاپونگ بھی ان ملاقاتوں میں شریک تھے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔