ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی موجودگی میں اس معاہدے پر دستخط کیے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یہ دستخط فرانس کے تاریخی ورسائی محل میں کیے گئے، جہاں دونوں رہنماؤں کی موجودگی میں سفارتی عمل کو حتمی شکل دی گئی۔ صدر ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ایران امریکا مفاہمتی یادداشت پر باضابطہ دستخط مکمل کر لیے گئے ہیں۔
امریکی حکام کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان 14 نکاتی مفاہمتی یادداشت جاری کر دی گئی ہے، جسے “اسلام آباد مفاہمتی یادداشت” کا عنوان دیا گیا ہے۔
دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ فی الحال جمعہ کو ہونے والے مجوزہ مذاکرات کی حتمی تصدیق نہیں کی جا سکتی۔ ان کے مطابق ملاقات پہلے سے طے شدہ تھی تاہم معاہدے پر دستخط کے بعد اس اجلاس کے حوالے سے وقتی طور پر توقف کیا گیا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ آئندہ چند گھنٹوں میں ملاقات کے انعقاد یا شیڈول میں تبدیلی سے متعلق فیصلہ متوقع ہے جبکہ جنیوا میں مذاکراتی وفود کی شرکت بدستور اپنے مقررہ پروگرام کے مطابق جاری رہے گی۔