ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

امریکہ ایران مفاہمتی یاداشت،پاکستانی وفد سوئٹزرلینڈ پہنچ گیا

👁️ 1 مرتبہ پڑھا گیا
امریکہ ایران مفاہمتی یاداشت،پاکستانی وفد سوئٹزرلینڈ پہنچ گیا

امریکہ ایران مفاہمتی یاداشت،پاکستانی وفد سوئٹزرلینڈ پہنچ گیا-سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن اسٹاک میں امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب سے قبل سفارتی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کا ایڈوانس وفد پہلے ہی سوئٹزرلینڈ پہنچ چکا ہے، جبکہ اس وفد میں دفتر خارجہ کے اعلیٰ حکام بھی شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ وفد گزشتہ روز روانہ ہوا تھا تاکہ تقریب سے متعلق انتظامی امور کو حتمی شکل دی جا سکے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ بھی آج سوئٹزرلینڈ کے لیے روانہ ہوئی ہیں۔ پاکستان اس اہم سفارتی تقریب میں باضابطہ طور پر شرکت کرے گا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف بھی کل سوئٹزرلینڈ روانہ ہوں گے، جہاں وہ اس اہم موقع پر موجود ہوں گے۔

امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر باضابطہ دستخط 19 جون کو کیے جائیں گے، اور یہ تقریب سوئٹزرلینڈ کے معروف سیاحتی مقام برگن اسٹاک میں منعقد ہوگی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔