ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

چکوال فائرنگ کیس:بچی کے والد کی مبینہ آڈیو سامنے،کیس ہائی پروفائل قرار

👁️ 2 مرتبہ پڑھا گیا
چکوال فائرنگ کیس:بچی کے والد کی مبینہ آڈیو سامنے،کیس ہائی پروفائل قرار

چکوال فائرنگ کیس:بچی کے والد کی مبینہ آڈیو سامنے،کیس ہائی پروفائل قرار-چکوال میں جاں بحق ہونے والی بچی کے والد کا مبینہ آڈیو بیان سامنے آنے کے بعد واقعے کو ہائی پروفائل کیس قرار دے دیا گیا ہے۔

مبینہ آڈیو میں بچی کے والد عدیل احمد کا کہنا ہے کہ وہ حج کی ادائیگی کے بعد فیملی کے ہمراہ پاکستان آئے تھے اور واپسی 10 جون کی صبح طے تھی۔ ان کے مطابق وہ ڈکیتی کا شکار ہوئے جس دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

یاد رہے کہ 10 جون کو چکوال میں سی سی ڈی اہلکاروں کی فائرنگ سے 9 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی تھی، جس پر پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے واقعے کو ہائی پروفائل کیس قرار دے دیا ہے اور مکمل ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق والد کا بیان بینظیر بھٹو اسپتال میں خصوصی تفتیشی ٹیم نے ریکارڈ کیا، جبکہ فائرنگ کرنے والے اہلکار کی حاضری ریکارڈ بھی چیک کی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق ایک اہلکار سے مبینہ طور پر فائرنگ میں استعمال ہونے والا سرکاری اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، جس کے بعد اسے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔

عدالت نے کیس کا چالان 26 جون کو طلب کر لیا ہے، جبکہ جائے وقوعہ سے ملنے والے گولیوں کے خول فارنزک تجزیے کے لیے لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈکیتی میں ملوث مبینہ دو ڈاکو پولیس مقابلے میں مارے گئے ہیں، جن کی شناخت محمد فیاض اور محمد عباس کے نام سے ہوئی ہے۔ یہ دونوں ملزمان پہلے سے متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔

واقعے کے بعد سی سی ڈی سربراہ نے متاثرہ خاندان سے ملاقات کر کے غلطی کا اعتراف کیا اور مستقبل میں ایس او پیز مزید سخت کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔