ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

اسرائیلی ردعمل اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم فاتح رہے،ایرانی صدر

👁️ 3 مرتبہ پڑھا گیا
اسرائیلی ردعمل اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم فاتح رہے،ایرانی صدر

اسرائیلی ردعمل اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم فاتح رہے،ایرانی صدر-ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران ایک فاتح قوت کے طور پر سامنے آیا ہے۔

تہران میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالیہ معاہدے پر اسرائیلی ردعمل اس بات کا ثبوت ہے کہ ایران نے کامیابی حاصل کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والی مفاہمتی یادداشت خطے اور ایران کی مزاحمتی قوتوں کے لیے ایک باعزت دستاویز ہے۔

ایرانی صدر کے مطابق معاہدے کے مختصر حصے میں کچھ معمولی اختلافات موجود تھے، تاہم مجموعی طور پر پیش رفت مثبت رہی۔

عرب میڈیا کے مطابق مسعود پزشکیان نے معاہدے کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔