ABS24
نیوز
ABS24 News Network

جہیز میں موٹرسائیکل نہ لانے پر شوہر کا دلہن پرتشدد

👁️ 5 مرتبہ پڑھا گیا
جہیز میں موٹرسائیکل نہ لانے پر شوہر کا  دلہن پرتشدد

جہیز میں موٹرسائیکل نہ لانے پر شوہر کا دلہن پرتشدد-شہر کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں مبینہ گھریلو تشدد کا ایک افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں جہیز میں موٹرسائیکل نہ لانے کے تنازع پر ایک نو بیاہتا خاتون جان کی بازی ہار گئی۔

اہل خانہ کے مطابق 18 سالہ مصباح کی شادی رواں سال 19 مارچ کو شہریار بٹ نامی شخص سے پسند کی بنیاد پر ہوئی تھی۔ مقتولہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد سے ہی داماد ان کی بیٹی پر تشدد کرتا رہا اور مختلف مطالبات کے لیے اسے ہراساں کیا جاتا تھا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق شوہر نے مبینہ طور پر مصباح کو آہنی اوزاروں اور دیگر سخت اشیا سے تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے بعد اسے گھر سے نکال دیا گیا۔ اہل خانہ نے زخمی حالت میں خاتون کو طبی امداد فراہم کی، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

متوفیہ کی والدہ نے مقدمے میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان کی بیٹی مسلسل گھریلو تشدد کا شکار رہی۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزم فرار ہو گیا ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ اہل خانہ نے انصاف اور ملزم کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔