آبنائے ہرمز میں ایران کاامریکی بحری جہازوں پر میزائل حملہ-ایران نے آبنائے ہرمز میں امریکی بحری جہازوں کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایرانی خبر ایجنسی فارس نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی افواج نے آبنائے ہرمز کے قریب امریکی جنگی جہازوں پر بیلسٹک میزائل فائر کیے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ حملے ایران کے جنوبی علاقوں سے کیے گئے اور مبینہ طور پر پہلے سے طے شدہ اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
تاہم اس واقعے کی آزاد اور سرکاری سطح پر مکمل تصدیق ابھی تک سامنے نہیں آ سکی۔