پاک فوج میں جدید Z-10ME ہیلی کاپٹر شامل
آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ملتان گیریژن کا دورہ کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس دوران آرمی چیف کو فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں اورتربیتی سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی۔
فیلڈ مارشل نے پاک فوج کی قومی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا۔

پاک فوج میں جدید Z-10ME ہیلی کاپٹر شامل
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی جانب سے دورے کے دوران قومی اتحاد اور سول ملٹری ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ پاک فوج میں جدید Z-10ME اٹیک ہیلی کاپٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔
آرمی چیف نے ملتان گیریژن میں پاک فوج کے لیے جدید Z-10ME اٹیک ہیلی کاپٹر کی شمولیت کی تقریب کی صدارت کی۔
یہ بھی پڑھیں:۔ سندور آپریشن پر بھارتی رہنماؤں کے بےبنیاد بیانات مسترد
یہ جدید ترین، ہر موسم میں دن و رات کام کرنے والا گن شپ پلیٹ فارم جدید ریڈار، الیکٹرانک وارفیئر سسٹمز اور ہدف شکن ہتھیاروں سے لیس ہے جو دشمن کے فضائی و زمینی اہداف کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
Z-10ME کی شمولیت کو پاک فوج کی جدید جنگی حکمت عملی اور ایوی ایشن اپ گریڈیشن میں ایک فیصلہ کن پیش رفت قرار دیا گیا ہے۔
