اہم خبر
ABS24
نیوز
ABS24 News Network

دہشت گردوں اور سہولت کاروں کا ہر سطح پر تعاقب جاری رہے گا،فیلڈ مارشل

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
دہشت گردوں اور سہولت کاروں کا ہر سطح پر تعاقب جاری رہے گا،فیلڈ مارشل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عید الاضحیٰ کے موقع پر بلوچستان کے ضلع ژوب میں مغربی سرحدوں پر تعینات پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ عید منائی۔ اس موقع پر انہوں نے اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور افسران و جوانوں سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل نے جوانوں کے بلند حوصلے، پیشہ ورانہ مہارت اور دہشت گردی کے خلاف ان کے عزم کو سراہا۔ انہوں نے عید کی نماز بھی جوانوں کے ہمراہ ادا کی اور ملکی سلامتی، امن اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ کوئٹہ میں حالیہ دہشت گرد حملے کا مقصد قوم کے حوصلے کمزور کرنا تھا، تاہم پاکستانی قوم اور مسلح افواج ہر خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد اور پُرعزم ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور ملک میں قیامِ امن کے لیے تمام ضروری اقدامات بلا تعطل کیے جائیں گے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔