عیدالاضحیٰ:فیلڈ مارشل عاصم منیر،ایئر چیف اور نیول چیف کی قوم کو مبارکباد- عیدالاضحیٰ کے موقع پر پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے قوم کیلئے خصوصی پیغام جاری کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور ایڈمرل نوید اشرف نے پاکستانی عوام کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مسلح افواج ملک میں دیرپا امن، خوشحالی اور قومی یکجہتی کیلئے دعاگو ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کیلئے اپنے عزم پر قائم ہیں جبکہ عیدالاضحیٰ قربانی، ایمان اور اتحاد کا پیغام دیتی ہے۔
بیان میں شہدائے پاکستان کے اہلِ خانہ کو خصوصی خراجِ عقیدت بھی پیش کیا گیا اور کہا گیا کہ شہداء کی عظیم قربانیوں نے وطنِ عزیز کی بنیادوں کو مزید مضبوط بنایا ہے۔