ایرانی صدر کامصر اور ترکیہ کے صدور سے ٹیلیفونک رابطہ-ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے مصر اور ترکیہ کے صدور سے ٹیلیفونک رابطے کیے ہیں جن میں خطے کی موجودہ صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق صدر پزشکیان اور مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کے درمیان ہونے والی گفتگو میں خطے میں امن و استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں پر مصر کے کردار کو سراہا گیا۔ ایرانی صدر نے اس موقع پر عرب ممالک خصوصاً خلیج تعاون کونسل کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
دوسری جانب ترک صدارتی دفتر کے مطابق صدر رجب طیب اردوان اور ایرانی صدر کے درمیان بھی ٹیلیفونک گفتگو ہوئی جس میں علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر اردوان نے گفتگو میں کہا کہ ترکیہ امن مذاکرات کی حمایت جاری رکھے گا اور انہیں یقین ہے کہ ایرانی عوام موجودہ مشکلات پر قابو پا لیں گے۔