اہم خبر
ABS24
نیوز
ABS24 News Network

ایران کشیدگی،ٹرمپ کی اہم بیٹھک کل کیمپ ڈیوڈ میں ہوگی

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
ایران کشیدگی،ٹرمپ کی اہم بیٹھک کل کیمپ ڈیوڈ میں ہوگی

ایران کشیدگی،ٹرمپ کی اہم بیٹھک کل کیمپ ڈیوڈ میں ہوگی-امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے جاری کشیدگی کے معاملے پر کل صبح کیمپ ڈیوڈ میں کابینہ کا ایک اہم اور غیر معمولی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں قومی سلامتی اور خارجہ امور سے متعلق اعلیٰ حکام سمیت تمام کابینہ ارکان شرکت کریں گے، جبکہ سبکدوش ہونے والی ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس تلسی گبارڈ بھی اجلاس میں موجود ہوں گی۔

اس سے قبل صدر ٹرمپ نے ایران کے جوہری پروگرام پر سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کو افزودہ یورینیم امریکا کے حوالے کرنا ہوگا تاکہ اسے تلف کیا جا سکے، یا پھر کسی بین الاقوامی نگرانی میں قابل قبول مقام پر اسے ختم کرنے کا انتظام کرنا ہوگا۔

امریکی ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایران سے متعلق آئندہ حکمت عملی، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور ممکنہ سفارتی و دفاعی اقدامات پر غور کیا جائے گا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔