اہم خبر
ABS24
نیوز
ABS24 News Network

ابراہیمی معاہدہ کسی صورت قابلِ قبول نہیں،خواجہ آصف

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
ابراہیمی معاہدہ کسی صورت قابلِ قبول نہیں،خواجہ آصف

اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ابراہیمی معاہدہ کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہے کیونکہ یہ پاکستان کے بنیادی نظریات سے متصادم ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ اس حوالے سے پاکستان سے امریکی محکمہ خارجہ یا کسی بھی دوسرے فورم کی جانب سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی اس بارے میں کوئی پیش رفت موجود ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مؤقف واضح ہے اور ملک کے پاسپورٹ پر بھی اسرائیل کا نام شامل نہیں، اس لیے ایسے کسی معاہدے کی حمایت نہیں کی جا سکتی۔

غزہ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ جاری معاہدوں کی خلاف ورزیاں کھلے عام ہو رہی ہیں، اس ماحول میں کسی بھی فریق پر اعتماد کرنا مشکل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بعض بین الاقوامی رہنما اپنے منفرد انداز کی وجہ سے توجہ حاصل کر رہے ہیں، تاہم خطے میں امن کے لیے سنجیدہ اور حقیقی اقدامات کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر کی جانب سے بعض مسلم ممالک پر ابراہیمی معاہدے میں شمولیت کے حوالے سے بیانات سامنے آئے تھے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔