اہم خبر
ABS24
نیوز
ABS24 News Network

افزودہ یورینیم ایران میں موجود وہیں رہے گا۔ایران

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
افزودہ یورینیم ایران میں موجود وہیں رہے گا۔ایران

ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ افزودہ یورینیم ایران میں موجود ہے اور یہ وہیں رہے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گھانا میں ایرانی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ “نیوکلیئر ڈسٹ” جیسے تصوراتی خیالات میں مبتلا ہیں۔

کینیا میں ایرانی سفارتخانے نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ ماضی میں اصفہان سے متعلق آپریشن کے دوران امریکہ کو نقصان اٹھانا پڑا تھا اور اس کے کئی طیارے تباہ ہوئے۔

اسی طرح بھارت کے شہر حیدرآباد میں ایرانی قونصل خانے کی جانب سے کہا گیا کہ اگر ایران نے یورینیم امریکا کے حوالے کرنا ہوتا تو یہ عمل پہلے ہی مکمل ہو چکا ہوتا، اور اگر امریکہ طاقت کے ذریعے حاصل کرنا چاہتا تو وہ بھی ممکن ہو چکا ہوتا۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔