ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کھولنے سے متعلق بیان مسترد-ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آبنائے ہرمز کھولنے سے متعلق بیان کو مسترد کر دیا۔
ایرانی فوج کے خاتم الانبیا ہیڈ کوارٹرز کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابراہیم ذوالفقاری کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کا مؤقف زمینی حقائق کے مطابق نہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی ممکنہ معاہدے کے باوجود آبنائے ہرمز کی نگرانی، راستوں کا تعین اور انتظامی اختیار ایران کے پاس ہی رہے گا۔
ایرانی حکام کے مطابق خطے کی بحری نقل و حرکت سے متعلق فیصلے مکمل طور پر ایرانی انتظامیہ کے دائرہ اختیار میں ہوں گے۔