فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے جہاں تہران ایئرپورٹ پر ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی نے ان کا استقبال کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی اس موقع پر موجود تھے جبکہ پاکستان اور ایران کے اعلیٰ حکام نے وفد کا خیرمقدم کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اپنے دورۂ ایران کے دوران ایران اور امریکا کے درمیان جاری امن مذاکرات، خطے کی مجموعی صورتحال، قیام امن اور باہمی تعاون سمیت اہم امور پر ایرانی قیادت سے تبادلہ خیال کریں گے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ایران کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔