سپریم کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے بتایا کہ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کے مقدمات جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواست کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ کے مقدمات عید کے بعد سماعت کے لیے مقرر کر دیے جائیں گے۔
سلمان اکرم راجہ کے مطابق چیف جسٹس نے واضح کیا کہ مقدمات کی سماعت کے لیے ضروری انتظامات مکمل کیے جائیں گے تاکہ کیسز کو جلد آگے بڑھایا جا سکے۔