اہم خبر
ABS24
نیوز
ABS24 News Network

اگلے سال تک ایران جنگ جاری رہی تو حالات بدتر ہوسکتے ہیں،آئی ایم ایف

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
اگلے سال تک ایران جنگ جاری رہی تو حالات بدتر ہوسکتے ہیں،آئی ایم ایف

واشنگٹن: عالمی مالیاتی ادارے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے خبردار کیا ہے کہ اگر 2027 تک ایران کے ساتھ جنگی صورتحال برقرار رہی اور تیل کی قیمتیں 125 ڈالر فی بیرل کی سطح پر رہیں تو عالمی معیشت کو سنگین دباؤ کا سامنا ہو سکتا ہے۔

آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ادارے کی پہلے کی گئی معاشی پیش گوئیاں موجودہ جغرافیائی و سیاسی صورتحال کے مطابق درست نہیں رہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی اندازوں میں یہ توقع ظاہر کی گئی تھی کہ ایران اور امریکا و اسرائیل کے درمیان کشیدگی صرف عالمی اقتصادی ترقی میں سست روی اور مہنگائی میں معمولی اضافے کا باعث بنے گی، تاہم موجودہ حالات اس سے کہیں زیادہ پیچیدہ ہو چکے ہیں۔

آئی ایم ایف کے مطابق اگر توانائی کی قیمتیں بلند سطح پر برقرار رہیں اور خطے میں تنازع بڑھتا رہا تو اس کے اثرات عالمی تجارت، افراط زر اور ترقی کی شرح پر نمایاں طور پر پڑ سکتے ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔