متحدہ عرب امارات میں امریکی شہریوں کو انتباہ جاری کردیا گیا ہے۔متحدہ عرب امارات میں امریکی سفارت خانے نے ممکنہ فضائی خطرات کے پیش نظر اپنے شہریوں کے لیے انتباہ جاری کر دیا ہے۔
امریکی مشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور وہاں موجود امریکی شہری مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کریں۔
امریکی مشن نے اپنے پیغام میں شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ اگر ضرورت پڑے تو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کے لیے تیار رہیں۔ یہ بیان سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر جاری کیا گیا۔
اس سے قبل متحدہ عرب امارات کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ اسے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا ہے، جس کے بعد سکیورٹی خدشات میں اضافہ ہوا ہے۔
امریکی سفارت خانے نے مزید بتایا کہ متحدہ عرب امارات کے لیے موجودہ سفری ہدایات تیسرے درجے پر ہیں، جس کا مطلب ہے کہ شہری سفر سے پہلے ازسرنو غور کریں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سفارت خانہ اور قونصلیٹ جنرل معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں، تاہم غیر ہنگامی امریکی سرکاری اہلکاروں کو ملک سے باہر منتقل کر دیا گیا ہے۔