متحدہ عرب امارات کی وزارتِ دفاع نے ملک کے مختلف علاقوں میں سنائی دینے والی دھماکوں جیسی آوازوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دراصل ایئر ڈیفنس سسٹم کی کارروائی کا نتیجہ تھیں۔
سرکاری بیان کے مطابق ایران کی جانب سے داغے گئے چار کروز میزائل امارات کی سمت آتے ہوئے دیکھے گئے، جن میں سے تین کو ملکی سمندری حدود کے اوپر کامیابی سے تباہ کر دیا گیا، جبکہ ایک میزائل سمندر میں جا گرا۔
وزارتِ دفاع نے تصدیق کی کہ شہریوں کو سنائی دینے والی آوازیں فضائی دفاعی نظام کی جانب سے ممکنہ خطرات کو ناکام بنانے کے دوران پیدا ہوئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملک کی سیکیورٹی صورتحال قابو میں ہے اور دفاعی نظام مکمل طور پر فعال ہے۔
مزید برآں عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر مصدقہ خبروں سے گریز کریں اور صرف سرکاری ذرائع سے معلومات حاصل کریں، جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں جاری کردہ حفاظتی ہدایات پر مکمل عمل یقینی بنائیں۔