اہم خبر
ABS24
نیوز
ABS24 News Network

بحیرہ عرب میں امریکی بحریہ کی کارروائی،مشکوک جہاز کی تلاشی کے بعد رہائی

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
بحیرہ عرب میں امریکی بحریہ کی کارروائی،مشکوک جہاز کی تلاشی کے بعد رہائی

 امریکی بحریہ نے بحیرہ عرب میں ایک اور مشتبہ تجارتی جہاز کو روک کر اس کی تلاشی لی۔

جاری بیان کے مطابق منگل کے روز امریکی اہلکاروں نے ’’ایم وی بلیو اسٹار تھری‘‘ نامی جہاز کو اس شبہے پر روکا کہ وہ مبینہ طور پر ایران سے متعلق پابندیوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مکمل تلاشی اور جانچ پڑتال کے بعد یہ واضح ہوا کہ جہاز کسی ایرانی بندرگاہ کی جانب نہیں جا رہا تھا، جس پر اسے کلیئرنس دے کر روانہ ہونے کی اجازت دے دی گئی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ خطے میں بحری نقل و حمل کی نگرانی معمول کے مطابق جاری رہے گی تاکہ بین الاقوامی قوانین کی پاسداری یقینی بنائی جا سکے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔