اہم خبر
ABS24
نیوز
ABS24 News Network

جکارتہ،دوٹرینوں میں تصادم،4جاں بحق،38 زخمی

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
جکارتہ،دوٹرینوں میں تصادم،4جاں بحق،38 زخمی

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ کے قریب بکسائی ریلوے اسٹیشن پر دو ٹرینوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کم از کم 4 افراد جاں بحق جبکہ 38 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب دونوں ٹرینیں ایک ہی ٹریک پر آمنے سامنے آ گئیں،

جس کے باعث شدید ٹکراؤ ہوا۔ ریسکیو حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا۔

ریلوے حکام کے مطابق حادثے کے بعد 240 مسافروں کو بحفاظت جائے وقوعہ سے نکال لیا گیا۔

پولیس نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے،

جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ ذمہ داروں کا تعین کر کے کارروائی کی جائے گی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔