ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

ٹرمپ آج نئی ایرانی تجویز کا جائزہ لیں گے

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
ٹرمپ آج نئی ایرانی تجویز کا جائزہ لیں گے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج اپنی قومی سلامتی ٹیم کے ساتھ ایران کی جانب سے موصول ہونے والی نئی تجویز کا جائزہ لیں گے۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوئٹ نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ اس اہم اجلاس میں ایران کی پیشکش کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق ایرانی تجویز میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کی پیشکش شامل ہے، تاہم صدر ٹرمپ کی پالیسی واضح ہے کہ ایسی کسی ڈیل کو قبول نہیں کیا جائے گا جس کے نتیجے میں ایران کو ایٹمی ہتھیار بنانے کی اجازت ملے۔

کیرولین لیوئٹ نے مزید کہا کہ صدر کی سیکیورٹی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں، جبکہ قومی سلامتی کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی سہولیات کی ضرورت پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق سیکیورٹی اداروں، بشمول محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی اور وائٹ ہاؤس حکام کے درمیان اس حوالے سے مزید مشاورت بھی متوقع ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔