ایران کی آبنائے ہرمز سے متعلق شرائط مسترد-امریکا کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے پیش کی گئی شرائط کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن اس معاملے کو سفارتی سطح پر حل کرنے کے لیے سنجیدہ ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے فوکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ہمیشہ سفارت کاری کو ترجیح دیتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان بالواسطہ پیغامات کا تبادلہ بھی جاری ہے۔
مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری اور دہشت گردی کی حمایت فوری طور پر بند کرنا ہوگی۔ ان کے مطابق یہ اقدامات کسی بھی ممکنہ معاہدے کے لیے بنیادی شرط ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کو یقین ہے کہ ایرانی مذاکرات کار بھی کسی نہ کسی مفاہمت تک پہنچنے کے لیے سنجیدہ ہیں، تاہم اس کے لیے ایران کو اپنے رویے میں واضح تبدیلی لانا ہوگی۔
دوسری جانب ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز عالمی تجارت کے لیے نہایت اہم گزرگاہ ہے، جہاں کسی بھی کشیدگی کے اثرات عالمی معیشت پر پڑ سکتے ہیں۔