ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ کی اہم ملاقات

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ کی اہم ملاقات

اسلام آباد: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسلام آباد میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اہم ملاقات کی ہے، جس میں خطے کی صورتحال اور ایران امریکا مذاکرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ملاقات میں خطے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال، ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور امن و استحکام کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر بات چیت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی تعاون اور علاقائی کشیدگی میں کمی کے امکانات پر بھی غور کیا۔

ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ خطے میں دیرپا امن کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔ پاکستانی قیادت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنا مثبت کردار جاری رکھے گا۔

یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب عباس عراقچی کے حالیہ خطے کے دورے اور پاکستان کی فعال سفارتکاری کو عالمی سطح پر اہم پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل بھی ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان کا دورہ کیا تھا اور اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کے بعد مسقط روانہ ہو گئے تھے، جہاں ان کی مزید سفارتی مصروفیات متوقع ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔