ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی امن مذاکرات کے سلسلے میں اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کی امریکی حکام کے ساتھ اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ایران نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جاری تنازع کے پیش نظر اپنے سفارتی رابطوں میں تیزی پیدا کر دی ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر خارجہ آج شام سے اپنے علاقائی دورے کا باقاعدہ آغاز کریں گے۔ اس دورے کے دوران وہ اسلام آباد کے بعد مسقط اور پھر ماسکو جائیں گے، جہاں مختلف ممالک کی قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق یہ سفارتی دورہ خطے میں جاری کشیدگی میں کمی اور مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔