ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

جے ڈی وینس کا پاکستان دورہ مؤخر،وائٹ ہاؤس کی تصدیق

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
جے ڈی وینس کا پاکستان دورہ مؤخر،وائٹ ہاؤس کی تصدیق

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا آج پاکستان کا مجوزہ دورہ مؤخر کر دیا گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دورہ ایران کی جانب سے باضابطہ جواب نہ ملنے کے باعث ملتوی کیا گیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق پاکستان میں ہونے والے مجوزہ مذاکرات اس وقت تک آگے نہیں بڑھ سکتے جب تک متعلقہ فریقین کی جانب سے پیش رفت نہیں ہوتی۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جے ڈی وینس کا یہ دورہ آئندہ کسی بھی وقت دوبارہ شیڈول کیا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب ایران کی جانب سے بھی اسلام آباد میں مذاکراتی وفد بھیجنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق جب مذاکرات نتیجہ خیز مرحلے میں داخل ہوں گے تو ایران شرکت کے بارے میں حتمی فیصلہ کرے گا۔

اس پیش رفت کے بعد خطے میں جاری سفارتی عمل ایک بار پھر غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہو گیا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔