ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

مزاحمتی محاذ مضبوط، دشمن کو خالی ہاتھ واپس جانا ہوگا:اسماعیل قاآنی

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
مزاحمتی محاذ مضبوط، دشمن کو خالی ہاتھ واپس جانا ہوگا:اسماعیل قاآنی

تہران — اسماعیل قاآنی، کمانڈر قدس فورس نے کہا ہے کہ خطے میں مزاحمتی محاذ مضبوط ہے اور دشمن کو خالی ہاتھ واپس جانے پر مجبور کیا جائے گا۔

اپنے بیان میں انہوں نے امریکا اور اسرائیل کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ مزاحمتی قوتیں پورے خطے میں منظم اور فعال ہیں اور کسی بھی بیرونی دباؤ کا مؤثر جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

انہوں نے آبنائے ہرمز کی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں جاری کشیدگی کے باوجود مزاحمتی محاذ پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔

اسماعیل قااآنی نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کو ماضی میں بھی مختلف محاذوں پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور اس بار بھی انہیں کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوگی۔

دوسری جانب خطے میں کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے، جبکہ بحری راستوں کی سکیورٹی اور توانائی کی ترسیل کے حوالے سے خدشات بھی برقرار ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔