ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

اسلام آباد میں ایران اور امریکا کے براہِ راست مذاکرات کا آغاز

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
اسلام آباد میں ایران اور امریکا کے براہِ راست مذاکرات کا آغاز

اسلام آباد میں ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے بعد پہلی بار براہِ راست مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے، جسے خطے کی سفارت کاری میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

پاکستان ٹیلی وژن کے مطابق یہ تاریخی مذاکرات پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں جاری ہیں، جہاں دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی وفود ایک ہی میز پر بیٹھے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکی وفد کی قیادت جے ڈی وینس کر رہے ہیں، جبکہ وفد میں جیرڈ کشنر اور اسٹیو ویٹکوف بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب ایرانی وفد کی قیادت محمد باقر قالیباف کر رہے ہیں، جبکہ وفد میں وزیر خارجہ عباس عراقچی اور دیگر اعلیٰ حکام شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات میں معاشی، سیاسی اور تکنیکی امور پر بات چیت کے لیے دونوں جانب سے ماہرین کی کمیٹیاں بھی شریک ہیں، جو مختلف سطحوں پر تفصیلی مشاورت کر رہی ہیں۔

اس سے قبل وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے دونوں وفود سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، جس میں خطے میں امن و استحکام کے لیے مذاکرات کو مثبت پیش رفت قرار دیا گیا۔

ملاقاتوں میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد مذاکرات خطے میں کشیدگی کم کرنے اور پائیدار امن کے لیے ایک اہم موقع ہیں، جبکہ دنیا بھر کی نظریں ان مذاکرات کے نتائج پر مرکوز ہیں۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔