ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

امریکا کے ساتھ مذاکرات،ایرانی وفد اسلام آباد پہنچ گیا

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
امریکا کے ساتھ مذاکرات،ایرانی وفد اسلام آباد پہنچ گیا

اسلام آباد:ایران کا اعلیٰ سطحی وفد امریکا کے ساتھ مذاکرات میں شرکت کے لیے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی وفد کی قیادت اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ محمد باقر قالیباف کر رہے ہیں، جبکہ وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی وفد کا حصہ ہیں۔

دفتر خارجہ کے مطابق اسلام آباد آمد پر ایرانی وفد کا پرتپاک استقبال نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کیا۔

اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔

ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے امید ظاہر کی کہ دونوں فریقین تعمیری اور مثبت انداز میں مذاکرات کو آگے بڑھائیں گے۔

پاکستان نے خطے میں دیرپا امن اور تنازعات کے پائیدار حل کے لیے اپنی سہولت کاری جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔