ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

ایرانی عوام نے اہم پلوں اور بجلی گھروں پر انسانی زنجیر بنا دی

👁️ 2 مرتبہ پڑھا گیا
ایرانی عوام نے اہم پلوں اور بجلی گھروں پر انسانی زنجیر بنا دی

 

ایران میں عوام نے ملک کے اہم پلوں اور بجلی پیدا کرنے والے مراکز پر انسانی زنجیر بنا کر اپنی موجودگی کا مظاہرہ کیا۔

شہریوں نے گھروں سے نکل کر قومی پرچم تھام کر اس اقدام میں حصہ لیا،

تاکہ ملک کے بنیادی انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچانے کی دھمکیوں کے خلاف اپنی یکجہتی دکھائی جا سکے۔

مظاہرین میں مختلف عمر کے لوگ شامل تھے، جن میں بچے، نوجوان، بوڑھے، طلبہ و طالبات اور خواتین بھی شامل ہیں۔ شرکاء نے کہا کہ وہ جنگی خطرات اور دھمکیوں سے نہیں ڈرتے اور جان کی پروا کیے بغیر قومی اہمیت کے مقامات پر موجود ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اقدام عوامی یکجہتی اور ملکی دفاع کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔