ایران کے کمانڈر قاسم سلیمانی کی نواسی امریکا میں گرفتار
ایران کے شہید فوجی کمانڈر قاسم سلیمانی کی نواسی حمیدہ سلیمانی اور ان کی بیٹی کو امریکا میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں کا قانونی مستقل رہائشی اجازت نامہ (گرین کارڈ) منسوخ کیے جانے کے بعد انہیں امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کی تحویل میں منتقل کیا گیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق حمیدہ سلیمانی اور ان کی بیٹی پر الزام ہے کہ وہ امریکا مخالف سرگرمیوں اور بعض ایران نواز بیانات کی حمایت کرتی رہی ہیں۔ سینیٹر مارکو روبیو نے کہا کہ دونوں افراد امریکا سے بے دخلی کے لیے اب حکام کی تحویل میں ہیں اور ٹرمپ انتظامیہ ایسے افراد کو امریکا میں رہنے کی اجازت نہیں دے گی جو دہشت گردی یا غیر قانونی سرگرمیوں کے حامی ہوں۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام امریکا اور ایران کے درمیان موجود کشیدگی اور سلامتی کے خدشات کے تناظر میں اٹھایا گیا ہے۔ کیس کی مزید تفصیلات اور قانونی کارروائی جاری ہے۔
