ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

پاکستان نے یو اے ای کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
پاکستان نے یو اے ای کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا

پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، ذرائع کے مطابق 2 ارب ڈالر کی رقم رواں ماہ کے اختتام تک ابوظبی کو ادا کی جائے گی۔

وزارت خزانہ سے وابستہ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ رقم پاکستان کے اکاؤنٹ میں سیف ڈپازٹ کے طور پر رکھی گئی تھی، جس پر ملک تقریباً 6 فیصد شرح سے سود ادا کر رہا تھا۔

اطلاعات کے مطابق ماضی میں متحدہ عرب امارات اس ڈپازٹ کو سالانہ بنیادوں پر رول اوور کرتا رہا، تاہم دسمبر 2025 کے بعد اسے مختصر مدت کے لیے بڑھایا گیا، پہلے ایک ماہ اور پھر مزید دو ماہ کے لیے توسیع دی گئی۔

ذرائع کے مطابق حالیہ بین الاقوامی حالات کے باعث یو اے ای نے اس رقم کی جلد واپسی کی درخواست کی، جس کے بعد پاکستان نے ادائیگی کا فیصلہ کیا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔