تہران میں مبینہ اسرائیلی حملے کے دوران اہم ایرانی شخصیت کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں معروف سفارتکار اور سپریم لیڈر کے مشیر کمال خرازی زخمی جبکہ ان کی اہلیہ جاں بحق ہوگئیں۔
اطلاعات کے مطابق حملہ دارالحکومت تہران میں واقع ان کی رہائش گاہ پر کیا گیا، جہاں قریبی سرکاری تنصیبات کو بھی نقصان پہنچنے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ زخمی ہونے کے بعد کمال خرازی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اداروں نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ علاقے میں حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔
کمال خرازی ایران کی اہم سیاسی و سفارتی شخصیت رہے ہیں اور ماضی میں وزیر خارجہ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں، جبکہ وہ سپریم قیادت کے مشیر کے طور پر بھی اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں۔