ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

محمد بن سلمان کو ٹرمپ کا فون،جنگ بندی مذاکرات پر تبادلہ خیال

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
محمد بن سلمان کو ٹرمپ کا فون،جنگ بندی مذاکرات پر تبادلہ خیال

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ایران کے حوالے سے خطے میں کشیدگی اور ممکنہ جنگ بندی کے اقدامات پر بات چیت کی۔ صدر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کو اس بات سے آگاہ کیا کہ ایران کی نئی قیادت نے امریکا سے جنگ بندی کی درخواست کی ہے اور اس معاملے پر غور آئندہ کیا جائے گا۔

صدر ٹرمپ نے وضاحت کی کہ ممکنہ جنگ بندی کا تعلق آبنائے ہرمز کی مکمل اور محفوظ بحالی سے ہے، اور اس شرط کے پورا ہونے پر ہی امریکا اس پر غور کرے گا۔ انہوں نے ایران کی نئی حکومت کے صدر کو سابقہ حکومتی قیادت کے مقابلے میں کم شدت پسند اور زیادہ ذہین قرار دیا۔

امریکی اور سعودی قیادت کے درمیان یہ رابطہ مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام اور کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کے سلسلے میں اہم پیش رفت سمجھا جا رہا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔