ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی اپنے صاحبزادے سمیت شہید ہوگئے جس کی باقاعدہ تصدیق کردی گئی ہے۔
ایرانی سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی قومی سلامتی کونسل نے کہا ہے کہ علی لاریجانی امریکی اور صہیونی حملے میں اپنے بیٹے مرتضیٰ سمیت شہید ہوئے۔
اس کے علاوہ علی لاریجانی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھی باپ بیٹے کی شہادت کا اعلان کردیا گیا،
پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک بندہ خدا اپنے رب کے پاس شہید کے طور پر پہنچ گیا،
بسم الله الرحمن الرحیم
ملت عزیز و سربلند ایران!
الشعوب المسلمة وأحرار العالم:
«بندهی خدا، به خدا پیوست.»
لقد لحق عبدٌ من عباد الله بربّه شهيدًا. pic.twitter.com/G1kZUqbg1L— Ali Larijani | علی لاریجانی (@alilarijani_ir) March 17, 2026
شہادت پر تعزیت اور اللہ سے مرحوم کی مغفرت کی دعا ہے۔
گزشتہ روز علی لاریجانی نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے نام خط میں کہا تھا کہ مسلم دنیا کو فیصلہ کرنا ہوگا
کہ وہ کس طرف ہیں؟ اور کہا کہ آپ امریکا اور اسرائیل کے ساتھ ہیں یا ایران اور مزاحمت کاروں کے ساتھ ؟
جب ایران پر حملہ ہوا تو مسلم اکثریتی ممالک کی طرف سے وہ حمایت اور یکجہتی دیکھنے کو نہیں ملی جس کی توقع تھی۔
انہوں نے کہا کہ ایران بڑے اور چھوٹے شیطان یعنی امریکا اور اسرائیل کے خلاف مزاحمت کے راستے پر قائم ہے
لیکن کیا کچھ مسلم حکومتوں کا رویہ ہمارے خلاف ہے۔ ایسا اسلام کیسا ہے؟




