اشتہار کے لیے جگہ (728x90)

شہداء کے نقش قدم پر چلیں گے:نئے ایرانی سپریم لیڈر

شہداء کے نقش قدم پر چلیں گے:نئے ایرانی سپریم لیڈر

ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ حسینی خامنہ ای نے عہدہ سنبھالنے کے بعد قوم کے نام اپنا پہلا پیغام جاری کر دیا ہے۔

ایران کے سرکاری ذرائع کے مطابق اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک کے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور قوم اُن کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ بیرونی دباؤ اور مغربی طاقتوں کی مخالفت کے باوجود مزاحمت کا سلسلہ جاری رہے گا۔

 

مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام کو حق اور انصاف کے راستے پر ثابت قدم رہنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر قوم متحد اور پُرعزم رہے تو کوئی طاقت اسے شکست نہیں دے سکتی۔

نئے سپریم لیڈر نے اپنے پیغام میں اس بات پر بھی زور دیا کہ ایرانی قوم نے ماضی میں بھی مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے

اور آئندہ بھی اپنے اصولوں اور قومی وقار کے دفاع کے لیے ثابت قدم رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کی مدد حق کے راستے پر چلنے والوں کے ساتھ ہوتی ہے اور ایرانی قوم کبھی کمزور نہیں پڑے گی۔