اشتہار کے لیے جگہ (728x90)

24 گھنٹوں میں 4 امریکی میزائل شکن ریڈار تباہ کردیئے،ایران کا دعویٰ

24 گھنٹوں میں 4 امریکی میزائل شکن ریڈار تباہ کردیئے،ایران کا دعویٰ

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چار امریکی میزائل شکن دفاعی ریڈار تباہ کر دیے گئے ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ حالیہ کارروائیوں میں دشمن کے اہم دفاعی نظام کو نشانہ بنایا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق ایران کی جانب سے کیے گئے حملوں کے نتیجے میں اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

پاسدارانِ انقلاب نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی جھڑپوں میں تقریباً 200 امریکی فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے۔ ایرانی حکام کے مطابق بحرین میں موجود نیول اڈے پر حملے میں 21 امریکی اہلکار مارے گئے۔

ایرانی ذرائع کا کہنا ہے کہ تہران ریفائنری پر حملے کے بعد حیفا ریفائنری کو بھی نشانہ بنایا گیا جبکہ ایک امریکی تیل بردار جہاز پر بھی حملہ کیا گیا۔

دوسری جانب اسرائیلی وزارتِ صحت نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک اسرائیل میں 1900 سے زائد زخمی افراد کو اسپتالوں میں منتقل کیا جا چکا ہے۔

ادھر چینی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی حملے کے دوران متحدہ عرب امارات کی ایک جہاز کھینچنے والی ٹگ بوٹ سمندر میں ڈوب گئی، جس کے نتیجے میں عملے کے تین افراد لاپتا جبکہ ایک شدید زخمی بتایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے مکمل تصدیق تاحال سامنے نہیں آ سکی۔