اشتہار کے لیے جگہ (728x90)

ایران کے خلاف جنگ کے خلاف امریکا میں احتجاج

ایران کے خلاف جنگ کے خلاف امریکا میں احتجاج

ایران کے خلاف ممکنہ جنگ اور بمباری کے خلاف امریکا کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے جہاں شہریوں نے سڑکوں پر نکل کر جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق واشنگٹن، نیویارک اور کیلی فورنیا سمیت کئی شہروں میں مظاہرین نے ریلیاں نکالیں اور ایران پر حملے روکنے کے حق میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے ایران کے خلاف جنگ ختم کرنے اور کشیدگی کم کرنے کے نعرے بھی لگائے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا حق دیا جانا چاہیے اور خطے میں مزید جنگ سے گریز کیا جائے۔

دوسری جانب روس کے وزیر خارجہ نے موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان کا سربراہی اجلاس بلایا جائے۔

روسی وزیر خارجہ کے مطابق روسی صدر پہلے ہی سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کے اجلاس کی تجویز دے چکے ہیں تاکہ بڑھتی ہوئی عالمی کشیدگی اور ایران سے متعلق صورتحال پر سنجیدگی سے غور کیا جا سکے۔